بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15، پنشن 20 فیصد بڑھانے پر غور

بدھ 21 مارچ 2018 14:48

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15، پنشن 20 فیصد بڑھانے پر غور
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال2018-19 کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں 15 سے 20 فیصد اورملازمین کودفتری اوقات کے بعد دفاتر میں ڈیوٹی دینے پرملنے والے الائونس، ہائوس رینٹ سیلنگ سمیت دیگرالائونسزومراعات میں اضافے کی تجاویز پر غور شروع کردیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ میں ابتدائی ورکنگ شروع کر دی گئی ہے، آئندہ ماہ کے وسط تک حتمی ورکنگ پیپرتیار کر کے خزانہ ڈویڑن کوبھجوا دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے ریگولیشن ڈیپارٹمنٹ نے آئندہ وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، ریٹائرڈملازمین کی پنشن میں اضافے کیلیی3 آپشنزپرمشتمل تجاویزمرتب کرناشروع کر دی ہیں اورہرتجویزکیلیے درکارفنڈزکا تخمینہ بھی لگایاجارہاہے۔آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں15 فیصدایڈہاک ریلیف والائونس اورپنشن میں20 فیصدتک اضافے کا امکان ہے جبکہ ملازمین کالیٹ سٹنگ اور میڈیکل الائونس بھی بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔ ایک تجویزیہ بھی زیرغورہے کہ ماضی میں ملنے والے ایڈہاک الائونس کوتنخواہ میں ضم کردیاجائے اوراسکے بعدبننے والی بنیادی تنخواہ پراضافہ دیا جائی

متعلقہ عنوان :