نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت29مارچ تک ملتوی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 21 مارچ 2018 13:43

نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت29مارچ تک ملتوی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21مارچ۔2018ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔گواہ نورین شہزادی عدالت میں پیش ہوئیں، جن پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے جرح مکمل کرلی۔گواہ نورین شہزاد ی متعلقہ دستاویزات منگوانے سے متعلق ای میل پیش نہ کرسکیں۔

خواجہ حارث نے کہا کہ دستاویزات منگوانے والی ای میل عدالت میں پیش کی جائیں، کال آف نوٹس کی کاپیاں کہاں ہیں؟ کراچی سے دستاویزات منگانے سے متعلق کوئی ای میل آئی؟گواہ نورین شہزاد نے بتایا کہ کال آف نوٹس نہیں آیا، دستاویزات منگانے سے متعلق کوئی ای میل نہیں ملی، خواجہ حارث کنفیوژ کر رہے ہیں۔جج کے استفسار پر نیب پراسکیوٹر نے بتایا کہ ریفرنسز میں دو گواہ واجد ضیاءاور تفتیشی افسر رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 29 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی سربراہ کو بطور استغاثہ گواہ طلب کرلیا گیا۔ایون فیلڈ ریفرنس میں دائر متفرق درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائے گا، وکیل مریم نواز نے جے آئی ٹی رپورٹ کے تجزیے کو ریکارڈ کا حصہ نہ بنانے پر درخواست کی تھی۔درخواست میں جے آئی ٹی رپورٹ کے کئی والیومزکی عدم فراہمی پراعتراض بھی کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :