برطانیہ کو روس مخالف اقدامات کا جواب دے سکتے ہیں، روسی وزیر خارجہ

بدھ 21 مارچ 2018 13:47

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے برطانیہ کو شدید ردعمل کا دھمکی دی ہے۔جرمن خبرساں ادارے کے مطابق سر گئی لاروف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر برطانیہ نے روس مخالف اقدامات اسی طرح جاری رکھے تو روس کو بھی دو طرفہ اصولوں کے تحت جواب دینا ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے جاپانی ہم منصب تارو کونو سے ملاقات کے بعد مزید کہا کہ سابق روسی جاسوس سرگئی سکرپل پر حملے کے معاملے پربرطانوی حکومت کو تحمل سے کام لینا چاہیے۔ سکرپل اور ان کی بیٹی پر 4 مارچ کو ہریلی گیس سے حملہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے روس اور برطانیہ میں شدید تناؤ ہے۔

متعلقہ عنوان :