سی ڈی اے کے اکاؤنٹ آفیسر چوہدری مدثر علی کی والدہ سپرد خاک،

نماز جنازہ میں سی ڈی اے افسران اور ملازمین کی شرکت

بدھ 21 مارچ 2018 13:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) پارلیمنٹ ھاؤس سی ڈی اے کے اکاؤنٹ آفیسر چوہدری مدثر علی کی والدہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں جن کی نماز جنازہ مسجد تقوٰی السلام سیکٹر G-7 میں ادا کردی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں سی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل فضل معبود، ڈائریکٹرز، دیگر افسران و ملازمین، یو سی چیئرمینز راجہ وحید الحسن، چوہدری اللہ دتہ، سردار مہتاب احمد خان، چوہدری نعیم علی سمیت دیگر سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات، معززین علاقہ اور سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیداران نے شرکت کی۔ بعدازاں مرحومہ کو لواحقین اور سینکڑوں سوگوران کی موجودگی میں اسلام آباد کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :