ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان کرپشن کیسز سے متعلق سمجھوتے کا انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 21 مارچ 2018 13:28

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان کرپشن کیسز سے متعلق سمجھوتے کا انکشاف
آلاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مارچ 2018ء)   پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے رمیش کمار نے پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین کرپشن کیسز پر ہونے والے سمجھوتے کا اعتراف کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے رمیش کمار نے پاکستان پہیپلز پارٹی کی کرپشن پر  پر دہ ڈالنے کا اعتراف کر لیا۔

(جاری ہے)

ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے رمیش کمار کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو سب سے زیادہ مسئلہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے تھا۔

جب پی ٹی آئی نے حکومت کے لئے مشکل حالات پیدا کر دئیے تو مسلم لئگ ن نے کمپرومائز کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے لئے مشکل حالات پیدا نہیں کئے۔اور پیپلز پارٹی کے کرپشن کے جتنے بھی کیس کھلنے چاہئیے تھے وہ بند کر دئیے تھے۔رمیش کمار نے یہ بھی کہا کہ چوہدری نثار پیپلز پارٹی کے کرپشن کیسز کھولنا چاہتے تھے۔لیکن نواز شریف نے زور دیا کہ ان کیسز کو نہ کھولا جائے۔رمیش کمار نے مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کیجئے:

متعلقہ عنوان :