Live Updates

جہلم میں پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی دفتر سیل کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 مارچ 2018 13:21

جہلم میں پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی دفتر سیل کر دیا گیا
جہلم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 مارچ 2018ء) : جہلم میں پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی دفتر سیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم میں پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی دفتر پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سیل کیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ دفتر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چودھری نے ایک لاکھ سے زائد ٹیکس جمع نہیں کروایا جس پر ایکسائز آفیسر اورنگزیب خان نے دفتر کو سیل کردیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات