حکیم مسلم ناصر شکیل مرحوم صاحبزادہ حکیم انقلاب کے ایصال ثواب کیلئے تعزیتی اجلاس پرسوں ہوگا

بدھ 21 مارچ 2018 13:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء)حکیم مسلم ناصر شکیل مرحوم صاحبزادہ حکیم انقلاب حضرت دوست محمد صابر ملتانی ؒ کے ایصال ثواب کیلئے تعزیتی اجلاس پرسوں(جمعہ )23مارچ 2018بوقت1بجے دوپہر تا5بجے شام بمقام پنجابی کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم فیروز پور روڈ لاہور زیر صدارت چیئرمین تحریک تجدید طب پاکستان پروفیسر حکیم محمد شفیع طالب قادری منعقد ہو گا جس میں صاحبزادی حکیم انقلاب باجی سلمیٰ خان ،حکیم مسلم ناصر شکیل ،معظم فرید مہمان اعزاز ہونگے۔

جبکہ صدر تحریک تجدید طب پاکستان حکیم غلام فرید میر جنرل سیکرٹری ،حکیم و ڈاکٹر چودھری شبیر احمد راں،حکیم غلام رسول بھٹہ، پروفیسر حکیم عبدالرزا ق گٹی والے،پروفیسر حکیم اشفاق احمد، حکیم ظفراللہ انبالوی، پروفیسرحکیم محمد اصغر،صوبیدار حکیم یعقوب اطہر،حکیم محمد یاسین حسرت چاولہ، حکیم محمد رفیق شاہین (مدیر اعلیٰ ماہنامہ شفا ء الدھر)حکیم عبدالحکیم، حکیم محمد اسحاق، حکیم محمد احمد، حکیم محمد افضل میو، حکیم محمد ابوبکر اور دیگر مرحوم حکیم مسلم ناصر صاحبزادہ حکیم انقلاب دوست محمد صابر ملتانی کی علمی ،سماجی اور طبی خدمات کے موضوع پر مقالہ جات پیش کرینگے۔

(جاری ہے)

اور ایصال ثواب کیلئے دعا کی جائے گی ۔اور خصوصا انقلابی معالجین کے تحفظ کا اعلان بھی ہو گا ۔تمام انقلابی معالجین سے اپیل ہے کہ اجلاس میں بر وقت شرکت کریں۔آخر میں شعبہ علاج باالغذا میں نمایاں خدمات پر حکماء کو انقلابی ایوارڈز اور گولڈ میڈل دئیے جائیں گے۔ اجلاس کے آرگنائزرز میںڈاکٹرعاصم رفیق، حکیم کیپٹن انور انجم ،حکیم محمد یٰسین مغل ،حکیم مشتاق احمد میو ،حکیم مرزا خان ،حکیم ساجد شفیع ،حکیم ڈاکٹر عابد شفیع ،حکیم محمد ابوبکر اور حکیم حافظ عبدالرزاق کھوکھر شامل ہیں۔