لاہور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقرری تاحکم ثانی روک دی

بدھ 21 مارچ 2018 13:44

لاہور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقرری تاحکم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقرری تاحکم ثانی روک دی ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس فرخ عرفان خان نے ظہور اکبر ملہی کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ نبیل کاہلوں عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقرری کے لیے اشتہار میں امیدوار کی حد عمر 62 سال مقرر کی گئی ، قانون کے مطابق پیشہ وارانہ مہارت رکھنے والا پائلٹ یاں سول ایو ایشن کا تجربہ کار افسر ہی تعینات ہو سکتا ہے ،62 سال کی حد عمر مقرر ہونے سے ایوی ایشن کے سینئر افسران کے حقوق متاثر ہونگے ۔

لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ڈی جی سول ایوی ایشن کی تعیناتی کے لیے دئیے گئے اشتہار کو کالعدم دیا جائے اور ایوی ایشن کے تجربہ کات اور ماہر افسر کو ہی ڈی جی سول ایوی ایشن تعینات کرنے کا حکم دیا جائے ۔ جس پر فاضل عدالت نے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقرری تاحکم ثانی روکتے ہوئے تقرری عدالتی فیصلے سے مشروط کر دی ۔

متعلقہ عنوان :