ہائیکورٹ کا منشیات کے مقدمے میں ملوث ملزم کے سابقہ مقدمات کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی

بدھ 21 مارچ 2018 13:44

ہائیکورٹ کا منشیات کے مقدمے میں ملوث ملزم کے سابقہ مقدمات کا ریکارڈ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے مقدمے میں ملوث ملزم کے سابقہ مقدمات کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس کو 5اپریل کو طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی ۔ملزم آصف عرف آچھی کے خلاف تھانہ ہڈیارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔سرکاری وکیل نے بتایا کہ ملزم کے خلاف منشیات کے مزید 10 مقدمات بھی درج ہیں ۔ فاضل عدالت نے ملزم کے سابقہ مقدمات کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور امین وینس کو 5اپریل کو طلب کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :