مریم نواز کی بطور چیئرپرسن یوتھ لون پروگرام کا تقرر نامہ طلب کرنے کی درخواست پر وزیراعظم کے سیکرٹری ،یوتھ لون پروگرام انتظامیہ سے جواب طلب

بدھ 21 مارچ 2018 13:44

مریم نواز کی بطور چیئرپرسن یوتھ لون پروگرام کا تقرر نامہ طلب کرنے کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کی بطور چیئرپرسن یوتھ لون پروگرام کا تقرر نامہ طلب کرنے کی درخواست پر وزیراعظم کے سیکرٹری اور یوتھ لون پروگرام انتظامیہ سے جواب طلب کر لیا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے سید اقتدار حیدر کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز کی بطور چیئرپرسن یوتھ لون پروگرام تقرر نامہ فراہم نہیں کیا جا رہا، یوتھ لون پروگرام انتظامیہ مریم نواز جاری کردہ احکامات کی دستاویزات نہیں دے رہے، بطور چیئرپرسن مریم نواز کے شائع شدہ اشتہارات کے اخراجات کی تفصیل بھی نہیں دی جارہی ۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ تفصیلات فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں ۔ جس پر فاضل عدالت نے وزیراعظم کے سیکرٹری اور یوتھ لون پروگرام انتظامیہ سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 4اپریل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :