امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

بدھ 21 مارچ 2018 13:40

امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کے شرح تبادلہ میں اضافہ اور امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے قرضوں پر سود کی شرح بڑھانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.3 فیصد گر کر 1312.16 ڈالر فی اونس رہے۔ سونے کے اپریل کے لئے امریکہ میں سودے 5.90 ڈالر (0.5 فیصد) کمی کے ساتھ 1311.9 ڈالر فی اونس طے پائے۔ لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد کم ہوکر 1312.11 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے اپریل کے لئے سودے 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 1312 ڈالر رہے۔ ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1314.98 ڈالر فی اونس رہے۔

متعلقہ عنوان :