پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم شاعری منایا گیا

بدھ 21 مارچ 2018 13:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم شاعری بدھ کو منایا گیا۔ عالمی یوم شاعری ہر سال21 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ 1999ء میں یونیسکو کی جانب سے اس دن کو مختص کیا گیا جس کا مقصد پوری دنیا میں شاعری کے متعلق پڑھنے، پڑھانے، اس کو چھاپنے اور شاعری کے متعلق آگاہی دینا ہے۔

(جاری ہے)

شاعروں اور شاعری کی حمایت کرنے اور اسے سراہنے کیلئے شاعری کا عالمی دن منایا گیا۔

یونیسکو کے مطابق یہ دن منانے کا مقصد شاعری کے ذریعے لسانی تنوع کی حمایت کرنا اور متروک ہونے کے خطرے سے دوچار زبانوں کو ابلاغ کا ذریعہ بنانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ اس سے پہلے یہ دن مختلف ملکوں میں مختلف ایام میں منایا جاتا رہا جن میں 5 اکتوبر قابل ذکر ہے اور انگلینڈ میں اب بھی 5 اکتوبر کو ہی یہ دن منایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :