مریم نواز کو گستاخ رسول کہنے والوں کو مفتی طارق مسعود کا زبردست جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 21 مارچ 2018 13:02

مریم نواز کو گستاخ رسول کہنے والوں کو مفتی طارق مسعود کا زبردست جواب
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مارچ 2018ء) مفتی طارق مسعود نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو گستاخ رسول کہنے والوں کو جواب دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا خود کا پاک ہستیوں سے موازنہ کرنے پر مفتی طارق مسعود نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب مریم نواز نے اپنا موازنہ پاک ہستی سے کیا اور کہا کہ نبی پاک ﷺ پر جب ظلم کیا جاتا تھا تو ان کی بیٹی حضرت زینب  صبر کرتی تھیں۔

اور آج میرے والد پر ظلم ہو رہا ہے تو میں بھی صبر کر رہی ہوں ۔تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ مریم نواز نے گستاخی رسول کی ہے۔بلکہ مریم نواز صاحبہ نے صرف ایک مثال دی ہے۔اور جب بھی کسی کی مثال دی جاتی ہے تو ہرگز یہ مطلب نہیں ہوتا کہ میں اس جیسا ہوں۔مفتی طارق مسعود نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: