نیب نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو سمن جاری کردیئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 21 مارچ 2018 13:02

نیب نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو سمن جاری کردیئے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21مارچ۔2018ء) قومی احتساب ادارے(نیب) نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے چھوٹے بھائی، پنجاب کے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو پیراگون ہاﺅسنگ اسکیم کرپشن کیس میں سمن جاری کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق کو 22 مارچ کو 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا جبکہ خواجہ سلمان رفیق کو 26 مارچ کے سمن جاری کیے گئے۔قبل ازیں خواجہ سعد رفیق نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ ان کا پیراگون اسکیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے وفاقی وزیر کو ہاﺅسنگ پروجیکٹ میں ان کے ملوث ہونے کے حوالے سے موقف جاننے کے لیے طلب کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :