Live Updates

پاناما کے فیصلے کی زد میں اب بڑی دنیا آئے گی۔مریم نواز

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 21 مارچ 2018 13:02

پاناما کے فیصلے کی زد میں اب بڑی دنیا آئے گی۔مریم نواز
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21مارچ۔2018ء) سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پوری قوم دیکھ رہی ہے،پاناما کیس میں اقامہ پر نا اہلی ہوئی، پاناما کے فیصلے کی زد میں اب بڑی دنیا آئے گی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا نمائندوں سے مختصر بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاناما فیصلے کے اثرات ملک پر بھی ہوئے، لوگوں پربھی پڑیں گے، ہم نہیں چاہتے کہ پاناما فیصلے کے اثرات کسی پرپڑیں۔انہوں نے کہا کہ پاناما فیصلے میں منتخب وزیراعظم کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات