ایم کیوایم نے کراچی کی بربادی میں کوئی کسرنہیں چھوڑی۔ سعید غنی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 21 مارچ 2018 13:02

ایم کیوایم نے کراچی کی بربادی میں کوئی کسرنہیں چھوڑی۔ سعید غنی
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21مارچ۔2018ء) پیپلز پارٹی کے راہنما ءسعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے کراچی کی بربادی میں کوئی کسرنہیں چھوڑی۔

(جاری ہے)

بدھ کو کراچی سٹی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ آج مسلم لیگ (ن )کے ایم پی اے ہمایوں خان پیپلزپارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، چائنا کٹنگ کی اصطلاح مصطفیٰ کمال کے دور میں سامنے آئی، سندھ حکومت نے کراچی میں10 ارب روپے کے ترقیاتی کام شروع کئے جوسب کونظربھی آرہے ہیں، کراچی کوریگولراےڈی پی70یا80ارب روپے دی جاتی ہے،اس بار10ارب روپے اضافی دیئے۔

انہوں نے کہا کہ وسیم اختربتائیں کہ سندھ حکومت کے دیئے گئے پیسوں سے کتنے نالے صاف کرائے ،کےایم سی کو10 ارب روپے کے لگ بھگ فنڈ دیئے لیکن کام نظر نہیں آرہا، ایم کیوایم نےکراچی کی بربادی میں کوئی کسرنہیں چھوڑی۔

متعلقہ عنوان :