راؤ انوار پر بڑی مہربانی کر دی گئی،سپریم کورٹ نے ایسا حکم جاری کردیا جس کو سنتے ہی سابق ایس ایس پی ملیر کی جان میں جان آگئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 مارچ 2018 12:51

راؤ انوار پر بڑی مہربانی کر دی گئی،سپریم کورٹ نے ایسا حکم جاری کردیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 مارچ 2018ء) :سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار آج سپریم کورٹ کےسامنے پیش ہوئے۔ عدالت نے سابق ایس ایس پی ملیر کی جانب سے حفاظتی ضمانت کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ عدالت نے راؤ انوار کے منجمند کیے گئے بنک اکاؤنٹس بھی کھولنے کا حکم جاری کیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ کے بنک اکاؤنٹس کھول رہے ہیں تاکہ آپ کے بچوں کو روٹی ملتی رہے۔ یاد رہے کہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر قبائلی نوجوان نقیب اللہ کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کرنے کا الزام تھا، عدالت نے وارنٹ گرفتاری جانے ہونے کے بعد راؤ انوار 19 جنوری سے روپوش تھے اور پولیس بھی انہیں ڈھونڈنے میں ناکام رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :