پاکستانی فلموں کے ذریعے ہم اپنی ثقافت دنیا بھر میں اجاگر کر سکتے ہیں ‘ اسلم شیخ

عالمی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کیلئے ہمیں چین ، ترکی ، ایران اور دیگر ممالک کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کا عمل شروع کرنا چاہیے

بدھ 21 مارچ 2018 13:02

پاکستانی فلموں کے ذریعے ہم اپنی ثقافت دنیا بھر میں اجاگر کر سکتے ہیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) سینئر اداکار اسلم شیخ نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کے ذریعے ہم اپنی ثقافت دنیا بھر میں اجاگر کر سکتے ہیں ، عالمی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کیلئے ہمیں چین ، ترکی ، ایران اور دیگر ممالک کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کا عمل شروع کرنا چاہیے۔ انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فلموں کی دبئی ، چین اور دیگر ممالک میں نمائش ہوتی ہے جس کی وجہ سے بالی ووڈ کے فلمساز ریکارڈ بزنس کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہمیں بھی دنیا میں اپنی شناخت بنانے کے لئے ایسی فلمیں بنانی ہوں گی جو پاکستان کا روشن چہرہ اور اسکی ثقافت کو اجاگر کر سکیں۔ اس کے ساتھ پاکستانی فلموں کی نمائش نہ صرف پاکستان بلکہ چین ، ترکی ،ایران ، عرب امارات اور انگلینڈ سمیت دیگر ممالک میں بھی کی جائے اور یہ کام حکومت کو نجی سیکٹر کے ساتھ مل کر کرنا چاہیے جس سے پاکستان کے زرمبادلہ کی صورت میں کثیر آمدن بھی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بھارتی فلموں کا سب سے بڑا مخالف ہوں اور جب تک زندگی ہے تو میں بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتا رہوں گا اور ہر وہ فورم استعمال کروں گا جس کے ذریعے بھارتی فلموں کی نمائش کا عمل پاکستان میں روکا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :