امریکا کو خفیہ ادارے چلارہے ہیں-امریکی شہری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 21 مارچ 2018 12:47

امریکا کو خفیہ ادارے چلارہے ہیں-امریکی شہری
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21مارچ۔2018ء) امریکیوں کی اکثریت کو یقین ہے کہ ملک کو خفیہ ایجنسیاں اور فوج چلا رہی ہے۔امریکی جریدے میں شائع سروے رپورٹ کے مطابق امریکا کے 60فیصد شہریوں کا خیال ہے کہ غیر منتخب اہلکار حکومتی پالیسیاں بنانے کے عمل پر حاوی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈیموکریٹ اورری پبلکن دونوں پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی رائے ہے کہ تقرر کردہ اہلکاروں کا عمل دخل وفاقی حکومت کے امور میں بہت زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہر 4میں سے 3امریکیوں کو یقین ہے کہ واشنگٹن پر ڈیپ اسٹیٹ کا کنٹرول ہے۔سروے کے مطابق 35فی صد ایشیائی امریکیوں، لاطینیوں اور سیاہ فاموں کو یقین ہے کہ ملک پر ایجنسیوں کی حکومت ہے، جبکہ 80فیصد امریکیوں کو یقین ہے کہ حکومت ان کی جاسوسی کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :