ٹیکسا س: 5دنوں میں آسٹن میں چھٹا بم دھماکا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 21 مارچ 2018 12:40

ٹیکسا س: 5دنوں میں آسٹن میں چھٹا بم دھماکا
آسٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21مارچ۔2018ء) امریکی ریاست ٹیکسا س کے شہر آسٹن میں چھٹا بم دھماکا بھی ہو گیا، دھماکے میں ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔ٹیکساس حکام کے مطابق ریاستی دارالحکومت میں ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے شخص کی حالت خطرے سے باہرہے،حکا م کا کہنا ہے کہ چھٹا دھماکا پہلے ہونے والے 5 دھماکوں سے مما ثلت نہیں رکھتا تاہم تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق دھماکاگڈویل سٹورمیں ہوا،سٹورکوخالی کرالیاگیا،دھماکاخیزموادناکارہ بنانےوالے اہلکارموقع پرپہنچ گئے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے ٹیکساس میں پانچ دھماکے ہو چکے ہیں ،پانچواں دھماکا کل کوریئر کمپنی فیڈ ایکس کے سینٹر میں مشتبہ پیکٹ میں ہوا، دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا تھا ،اس سے پہلے 4دھماکوں میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :