کراچی بندرگاہ پر بحری جہازوں کی ٹکر سے سمندر میں گرنے والے کنٹینر ز کو آج نکالے جائیں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 21 مارچ 2018 12:40

کراچی بندرگاہ پر بحری جہازوں کی ٹکر سے سمندر میں گرنے والے کنٹینر ز ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21مارچ۔2018ء) کراچی کی بندرگاہ پر دو بحری جہازوں کی ٹکر کے بعد سمندر میں گرنے والے کنٹینر ز کو آج کرینوں کی مدد سے نکال کر برتھ پر رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

پورٹ ذرائع کے مطابق پیر کی شام بندرگاہ پر دو بحری جہازوں کی ٹکر کے بعد 21 کنٹینر سمندر میں گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد غوطہ خوروں نے زیر سمندر جاکر12 کنٹینرز کو رسیوں سے باندھ دیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ان کنٹینرز کو آج کرینوں کی مدد سے نکال کر برتھ پر رکھا جائے گا۔پورٹ پر ٹکرانے والے جہاز ٹورٹن پر 2 سے 3 فٹ طویل گہرا گڑھا پڑا ہے جبکہ دوسرے جہاز ہمبرگ کو بھی معمولی نقصان پہنچا ہے۔پورٹ ذرائع کے مطابق کنٹینرز گرنے سے جیٹی کو بھی محدود نقصان ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :