ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافے میں حکومتی شخصیات ملوث

گزشتہ دو دنوں میں ڈالر مافیا نے صرف ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے 80ارب روپے سے زائد رقم کمائی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 21 مارچ 2018 12:39

ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافے میں حکومتی شخصیات ملوث
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مارچ 2018ء) ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافے میں حکومتی شخصیات کے ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے ۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ اور مصنوعی بحران میں اہم سیاسی شخصیات ملوث پائی گئی ہیں۔اور اس متعلق انوسٹی گیشن کرنے والے اداروں کو بھی اہم ثبوت مل گئے ہیں۔دبئی سے تعلق رکھنے والی دو اہم شخصیات سمیت ڈالر مافیا کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انوسٹی گیشن کرنے والے اداروں کو مصنوعی بحران پیدا کر کے ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ کرنے والے مافیا کے انٹرنیشنل مافیا کے ساتھ رابطوں سے متعلق بھی اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ڈالر کی قیمت میں اضافے کا علم سابق پانچ بینکرز،پانچ معروف کاروباری شخصیات اور دو حکومتی شخصیات کو بھی علم تھا۔اور ان شخصیات کی طرف سے گزشتہ دو دنوں مں اربو ڈالر خریدے گئے۔اہم ذرائع کے مطابق مافیا نے دو دنوں میں 80ارب سے زائد کی رقم صرف ڈالر مہنگا ہو نے سے کمائی۔جب کہ اہم ترین حکومتی شخصیات ڈالر مافیا کی بھر پور سپورٹ کر رہی ہیں۔