مظفرآباد میں کنٹرول لائن کے قریب جیپ کھائی میں گرنے سے9افراد جاں بحق‘ متعدد زخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 21 مارچ 2018 12:34

مظفرآباد میں کنٹرول لائن کے قریب جیپ کھائی میں گرنے سے9افراد جاں بحق‘ ..
مظفرآباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21مارچ۔2018ء) مظفرآباد میں کنٹرول لائن کے قریب جیپ کھائی میں گرنے سے 9افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق،بدھ کو مظفرآباد میں وادی جہلم میں کنٹرول لائن کے قریب جیپ موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں 9افراد کے جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق ،جیپ وادی کھلانا سے چکوٹھی آرہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوئی جبکہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :