نقیب اللہ قتل کیس میں مطلوب سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 21 مارچ 2018 12:34

نقیب اللہ قتل کیس میں مطلوب سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار سپریم کورٹ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21مارچ۔2018ء) نقیب اللہ قتل کیس میں مطلوب سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے، وہ کافی دنوں سے روپوش تھے۔راﺅ انواز کو چیف جسٹس پاکستان نے ہدایت دی تھی کہ ان کی جان کو خطرہ ہے وہ خود کو عدالت میں پیش کر کے اس کی پناہ میں آجائیں۔سابق ایس ایس پی ملیر سپریم کورٹ کے عقبی دروازے سے عدالت میں داخل ہوئے، اس موقع پر اسلام آباد پولیس سمیت سندھ پولیس کی بھی بھاری نفری موجود تھی۔

(جاری ہے)

راﺅ انوار کی پیشی کے موقع پر سپریم کورٹ اور اس کے اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ انہوں نے چہرے کو ماسک سے بھی ڈھانپ رکھا تھا۔گزشتہ سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے تھے کہ عدالت یہ جان کر ہی رہے گی کہ راﺅ انوار کے سہولت کار کون لوگ ہیں اور انہیں عدالت کو جواب دہ بھی ہونا ہوگا۔خیال رہے کہ جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ نقیب اللہ کو گزشتہ ہفتے ایس ایس پی راﺅ انوار کی جانب سے مبینہ پولیس مقابلے میں قتل کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :