یہ تو اپنی اہلیہ کے ساتھ بھی مخلص نہیں ہے۔ سعید غنی کا ڈاکٹر شاہد مسعود پر ذاتی حملہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 مارچ 2018 12:21

یہ تو اپنی اہلیہ کے ساتھ بھی مخلص نہیں ہے۔ سعید غنی کا ڈاکٹر شاہد مسعود ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 مارچ 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرا م میں بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے ڈاکٹر شاہد مسعود پر ذاتی حملہ کر دیا۔ سعید غنی نے کہا کہ میں اس حق کو تسلیم کرتا ہوں، کہ اگر کسی صحافی کے پاس میرے متعلق معلومات ہوں اور وہ معلومات درست ہوں،تو وہ ضرور چلائیں ، چاہے اس سے مجھے کتنا ہی نقصان کیوں نہ ہو۔

لیکن یہ بھی صحافت کا بنیادی اصول ہے کہ ایک مرتبہ اس شخص کا موقف ضرور لیا جائے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد مسعود نے مجھ پر قتل کروانے کا الزام عائد کر دیا، میں پوچھتا رہا کہ میں نے کس کو قتل کروایا ہے ، انہوں نے فریال تالپور پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے بھی قتل کروائے۔ بغیر کسی ثوبت کے بات کرتے ہیں اور ان کو یہ تک احساس نہیں ہے کہ ہم بھی اسی معاشرے میں رہتے ہیں، ہمارے بچے اسکولوں میں جاتے ہیں ، لوگوں کے گھروں میں جاتے ہیں،اس طرح بچے اور خاندان ڈسٹرب ہوتے ہیں۔ شاہد مسعود کو اس چیز کا احساس اس لیے نہیں ہے کیونکہ نہ یہ اپنے بچوں کے ساتھ مخلص ہے، نہ ماں باپ ،نہ بھائیوں اور نہ ہی اپنی اہلیہ کے ساتھ مخلص تھا۔ سعید غنی نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :