طالبان طویل جنگ سے تھک چکے ،مذاکرات کے لیے رضا مند ہوجائیں،امریکہ

طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے ثمرات ظاہر ہونے میں کئی برس لگ سکتے ہیں، امریکی کمانڈر جنرل نکلسن

بدھ 21 مارچ 2018 12:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) افغانستان میں اعلیٰ ترین امریکی کمانڈر جنرل نکلسن نے کہا ہے کہ افغانستان میں 16 برس سے جاری لڑائی سے عسکریت پسند اب تھک چکے ہیں اور وقت آ گیا ہے کہ طالبان امن مذاکرات کیلئے رضامند ہو جائیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیںافغانستان میں اعلیٰ ترین امریکی کمانڈر جنرل نکلسن نے کہا کہ افغانستان میں 16 برس سے جاری لڑائی سے عسکریت پسند اب تھک چکے ہیں اور وقت آ گیا ہے کہ طالبان امن مذاکرات کیلئے رضامند ہو جائیںتاہم اٴْنہوں نے خبردار کیا کہ طالبان کے ساتھ امن مزاکرات کے ثمرات ظاہر ہونے میں کئی برس لگ سکتے ہیں۔

بعض ماہرین اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ موسم بہار کے شروع ہونے کے ساتھ عسکریت پسندوں کی کارروائیاں ایک بار پھر زور پکڑ سکتی ہیں۔ تاہم جنرل نکلسن کا کہناتھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اس کی پیش بندی کرتے ہوئے افغانستان میں موجود امریکی افواج کیلئے دستیاب فوجی وسائل میں اضافہ کر دیا ہے۔ لیکن بعض ماہرین کا کہناتھا کہ اس حکمت عملی سے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے سفارتی کوششوں کو دھچکہ لگے گا۔

متعلقہ عنوان :