سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سپریم کورٹ میں پیش ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 21 مارچ 2018 11:56

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار  سپریم کورٹ میں پیش ہو گئے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مارچ 2018ء) سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نقیب اللہ قتل کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ محسود قتل کیس میں پولیس کو مطلوب سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار آج عدالت میں پیش ہوگئے ہیں۔عدالت میں پیشی کے موقع پر راؤ انوار نے چہرے پر ماسک پہن رکھا تھا ۔

(جاری ہے)

جب کہ راؤ انوارکالے رنگ کے کپڑوں میں ملبوس تھے۔

اس موقع پر احاطہ عدالت میں پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ راؤ انوا ر پر یہ الزام عائد ہے کہ انہوں نے کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان نقیب اللہ محسود کا قتل کیا ہے۔جس کے بعد راؤ انوار مفرور ہو گئے تھے اور پولیس بھی راؤ انوار کو تلاش کرنے میں ناکام رہی تا ہم اب راؤ انوار خود سپریم کورٹ میں پیش ہو گئےہیں۔