ایبٹ آباد یونیورسٹی ، سمسٹر امتحانات میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء کے لئے تقریب اسناد کا انعقاد
بدھ 21 مارچ 2018 11:50
(جاری ہے)
اس موقع پر اپنے خطاب کے دوران وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخارا حمد نے کہا کہ قوم یونیورسٹیز سے فارغ التحصیل طلبہ سے سو فیصد نتائج کی توقع کر رہی ہے، ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے طلبہ میں بہت ٹیلنٹ ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں مناسب پلیٹ فارم مہیا کیا جائے اور ان کی رہنمائی کی جائے تاکہ ان کے ٹیلنٹ کو نکھار کر سامنے لایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ آج طلبہ کی کارکردگی دیکھ کر انتہائی خوشی اور اطمینان ہو رہا ہے کہ ان طلبہ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے اساتذہ اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نصابی کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی انتہائی ضروری ہیں جو طلباء و طالبات کو آنے والے وقت کیلئے تیار کرنے میں بھرپور مدد دیتی ہیں، اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کوئی ایک قابل استاد اگر طلباء کو بھرپور تیاری کے ساتھ بھی پڑھائے تو وہ طلبہ کو صرف پانچ فیصد تک علم منتقل کر سکتا ہے جبکہ علمی تجربات اور تحقیقی کام اس سے کئی گنا زیادہ علم منتقل کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ ہمیں دو چیزوں پر سوچنا ہو گا، ایک اپنے رویوں کی تبدیلی اور دوسرا ہمیں محنت پر یقین قائم کرنا ہو گا، تب ہم اپنے مقاصد میں کامیاب اور قوم کی توقعات پر پورا اتر سکیں گے۔ انہوں نے مینجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ اور دیگر منتظمین کو بہترین تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ آخر میں امتحانات میں اول، دوئم اور سوئم آنے والے طلباء کو اسناد پیش کیں۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.