Live Updates

عمران خان نے خاتون کے پرس سے ہزار روپے کیوں لیے؟اپنی زندگی کا دلچسپ واقعہ سنا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 21 مارچ 2018 11:43

عمران خان نے خاتون کے پرس سے ہزار روپے کیوں لیے؟اپنی زندگی کا دلچسپ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مارچ 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے اپنی زندگی کا دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے سب کو ہنسا دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے فنڈ ریزنگ کی تقریب میں اپنی زندگی کا ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے کہتے ہیں کہ جب میں نے شوکت خانم ہسپتال کے لئے چندہ اکھٹا کرنا شروع کیا تو لوگوں نے دل کھول کر چندہ دیا۔

(جاری ہے)

جب کہ خواتین نے اپنے سونے کے ہار اور بالیاں تک شوکت خانم کے لئے عطیہ کر دئیے۔اور شوکت خانم کے لئے جب میں چندہ اکھٹا کر رہا تھا تو میرا صبح سے شام تک بس دونوں ہاتھوں سے لوگوں سے پیسے لینے والا کام ہوتا تھا۔اور ایک بار جب ائیرپورٹ پر ایک خاتون مجھ سے آٹو گراف لینے آئیں تو وہ اپنے پرس سے ڈائری نکال رہی تھیں لیکن ان کے پرس میں ہزار کو نوٹ بھی تھا ۔مجھے پیسے لینے کی اتنی عادت ہو گئی تھی کہ میں نے ڈائری پکڑنے کی بجائے وہ ہزار کا نوٹ لے لیا۔جس کے بعد مجھے بہت شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔عمران خان نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :