پی ٹی آئی میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو کونسا عہدہ دیا جا رہا ہے؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 مارچ 2018 11:41

پی ٹی آئی میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو کونسا عہدہ دیا جا رہا ہے؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 مارچ 2018ء) :نجی ٹی وی چینل پر ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی ارشد شریف نے کہاکہ مسئلہ یہ ہو رہا تھا کہ فواد چودھری بہت اچھا کام کر رہے تھے، پانامہ میں انہوں نے سپریم کورٹ کے باہر بھی کئی مرتبہ میڈیا ٹاک کی۔

(جاری ہے)

اب کراچی کے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے محسوس کیا کہ کراچی کی تو کوئی نمائندگی نہیں ہے لہٰذا کسی ایسے شخص کو لایا جائے جو فواد چودھری کو کاﺅنٹر کر سکے، تو کراچی کی لیڈر شپ نے مشاورت کی اور فیصلہ کیا کہ عامر لیاقت کو لانچ کیا جائے ۔ اب کچھ عرصے میں فواد چودھری کو پی ٹی آئی کے ترجمان کے عہدے سے ہٹا کر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو یہ عہدہ دے دیا جائے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: