فرانس، سابق صدر نکولس سرکوزی نے بدعنوانی کے الزامات مسترد کردیئے

بدھ 21 مارچ 2018 11:40

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی نے رشوت لینے کے الزامات مسترد کردیئے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے انہیں گزشتہ روز حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔

(جاری ہے)

63 سالہ نکولس سرکوزی پر الزام ہے کہ 2007ء میں ان کی صدارتی مہم کے لئے لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی سے سرمایہ مہیا کیاگیا تھا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ استغاثہ نے ان سے بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کرنے جیسے امور پر پوچھ گچھ کی تاہم نکولس سرکوزی نے کہا کہ وہ کسی غلط کام میں ملوث نہیں ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ2012ء میں اپنی مدت صدارت مکمل کرنے والے نکولس سرکوزی کو کئی مقدمات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :