سائنس فکشن فلم ’’اًپ رائزنگ ‘‘23مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

بدھ 21 مارچ 2018 11:40

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) خطرناک شیطانی طاقتوں کا زمین پر ایک بار پھر حملہ، ہالی وڈکی نئی سائنس فکشن ایکشن فلم پیسیفک رمII’ ’اًپ رائزنگ ‘‘(کل)23مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

2013میں سنیما گھروں میں دھوم مچانے والی فلم پیسیفک رِم کے اس سیکوئل میں زمین پر حملہ آور ہو نیوالی کئی فٹ بلند خطرناک شیطانی طاقتیں اور بلائیں دکھائی گئی ہیں جن کے خاتمے کیلئے روبوٹس کا سہارا لیا جاتا ہے۔

دیوہیکل روبوٹس اور خطرناک مونسٹرز کے درمیان جاری جنگ پر مبنی اس فلم کی کہانی معروف رائٹر ٹریوس بیچم کے ناول سے ماخوذہے جبکہ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض اسٹیون ایس ڈی نائٹ نے نبھائے ہیں۔سنسنی خیز مناظر سے بھرپور اس ایکشن تھرلرفلم میں اسکاٹ ایسٹ وڈ سمیت ٹیان چنگ، اینڈریا ارجونا، چارلی ڈے، جان بوئیگا،ڈسٹن کلیئر،لیون میڈن اوربرن گورمن جیسے معروف فنکاروں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :