ہالی ووڈ ڈرامہ فلم’’ دی لاسٹ مین ‘‘کا نیا ٹریلرجاری کردیا گیا

سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی

بدھ 21 مارچ 2018 11:40

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) ہالی ووڈ ڈرامہ فلم ’’دی لاسٹ مین ‘‘کا نیا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔روڈریگو ایچ ولاکی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سابق فوجی کے گرد گھوم رہی ہے جو ذہنی بیماری میں مبتلا ہوکر یہ سمجھتا ہے کہ قیامت قریب ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں ہیڈن کرسٹینسن، ہاروے کیٹل، مارکو لیونارڈی، جسٹن کیلے،کرسٹو جے سوارٹ اور ایلکس اکوسٹا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ڈیلیلا زارسکے کی پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :