عرفان خان نے بیماری کے دوران جذباتی نظم لکھ ڈالی

اداکار نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی مرض کا شکار ہیں اور علاج کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں

بدھ 21 مارچ 2018 11:40

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) بھارتی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار عرفان خان نے انسٹاگرام پر معروف آسٹرین شاعر کی نظم ’’خدا ہم سے بات کرتا ہے‘‘ شئیر کی، عرفان خان ’’نیورو اینڈوکرائن ٹیومر‘‘ نامی مرض کا شکارہیں اور برطانیہ میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی دارالحکومت لندن کے معروف ہوٹل دی ڈورسچر میں رہائش پذیر عرفان خان نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں آسٹرین ناول نگار اور شاعر رائنرماریہ رلکے کی نظم لکھی کہ ’’خدا ہم سب سے بات کرتا ہے‘‘۔

یہ جذباتی نظم انہوں نے دوران علاج اپنے سایہ کی تصویر کے ساتھ شئیر کی۔واضح رہے کہ 5 مارچ کو عرفان خان نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ انہیں خطرناک مرض لاحق ہوگیا ہے۔ اداکار نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی التجا بھی کی تھی۔ اداکار نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی مرض کا شکار ہیں اور علاج کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :