کنگنا رناوت پاکستانی فنکاروں کے خلاف میدان میں آگئیں
مذہب پر یقین نہیں رکھتی، میری پہچان صرف یہ ہے کہ میں بھارتی ہوں‘ کنگنا رناوت
بدھ 21 مارچ 2018 11:40
(جاری ہے)
کنگنا رناوت نے کہا کہ نوجوانی کے دور میں ہی مجھے اس بات کا احساس ہوگیا تھا کہ میں بھارت میں پیدا ہوئی ہوں اور میری شناخت ایک بھارتی شہری کے طور پر ہے، اس کے علاوہ میری کوئی شناخت نہیں۔
اگر بھارت ترقی نہیں کرتا تو میں بھی ترقی نہیں کرسکتی۔ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مودی کی کہانی سے بہت متاثر ہیں اور اسی وجہ سے ان کی بہت بڑی مداح ہیں کہ کیسے وہ ایک عام چائے والے سے بھارت کے وزیر اعظم بنے۔ میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ یہ ان کی جیت نہیں ہے بلکہ جمہوریت کی جیت ہے۔کنگنا رناوت نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے حوالے سے کہا کہ فنکاروں کی دنیا ظاہری دنیا سے بہت مختلف ہے۔ آپ سرحد، فنکاروں کے دائرہ کار اور جغرافیائی حدود کے بارے میں بات کرتے ہوئے دو مختلف رائے کیوں اپناتے ہیں۔ آپ کو اس جگہ کے بارے میں معلوم ہونا چاہئے جہاں لوگ اپنی جانیں گنوا رہے ہیں۔کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ جس وقت پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگی ہوئی ہے اسی وقت ملک غیر محفوظ ہے، جہاں لوگ اپنے جذبات سے مقابلہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ عام طور پر اس بارے میں بات کرتے ہوئے لوگوں کے جذبات یہ ہوتے ہیں کہ ’’ہم کو کیا لینا دینا، ہم تو آرٹسٹ ہیں‘‘۔ لیکن اس سے کام نہیں چلے گا۔ ہم سب سے پہلے ایک بھارتی ہیں اور جب آپ سرحدوں کے بارے میں بات کرتے ہیں اس وقت آپ باطنی دنیا میں نہیں جاسکتے اور نہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ میں ایک آرٹسٹ ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.