پی ایس ایل تھری میں جوا اور میچ فکسنگ ہونے کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 مارچ 2018 11:34

پی ایس ایل تھری میں جوا اور میچ فکسنگ ہونے کا انکشاف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 مارچ 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان نے جاوید میانداد سے سوال کیا کہ اللہ نے آپ کو اتنی شہرت دی ہے کہ پوری دنیا میں آپ کا نام ہے، بچہ بچہ آپ کے نام سے واقف ہے، آپ اپنے تجربے کے حساب سے بتائیں کہ کراچی کنگز کے میچ میں جو نو کیچز گرائے گئے کیا وہ جائز گرائے گئے؟ یا دال میں کچھ کالا ہے؟ جس پرسابق کپتان جاوید میانداد نے کہا کہ ایمانداری سے بتاؤں تو میں نے یہ میچ دیکھانہیں تھا ،لیکن جیسے آپ کہہ رہے ہیں تو دیکھنا ہے کہ گرا کون رہا ہے؟ شاٹ کیا تھا؟ آسان کیچز تھے یا مشکل کیچز تھے؟ کیونکہ اس وقت پاکستان کی ٹیموں میں کوئی بچہ نہیں کھیل رہا، سب منجھے ہوئے کھلاڑی ہیں، اور کافی تجزبہ کار کرکٹرز ہیں۔

(جاری ہے)

دیکھنا یہی ہو تا ہے کہ کیچ چھُوٹا کیسے ، جوے سے متعلق سوال کے جواب میں جاوید میانداد نے کہا کہ جوا تو کرکٹ میں ہو رہا ہے ، یہ کوئی کہہ نہیں سکتا کہ جوا نہیں ہو رہا، لیکن دیکھنا یہ ہے کہ اس میں کون ملوث ہے۔ جاوید میانداد نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :