سعودی عرب، قصاص سے چند لمحات قبل مقتول کے ورثاء نے قاتل کو معاف کر دیا

بدھ 21 مارچ 2018 11:30

سعودی عرب، قصاص سے چند لمحات قبل مقتول کے ورثاء نے قاتل کو معاف کر دیا
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) سعودی عرب میں قصاص پر عملدرآمد سے چند لمحات قبل یمنی مقتول کے ورثاء نے قاتل کو اللہ کی رضا کے لئے معاف کر دیا۔

(جاری ہے)

عاجل ویب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض میں قصاص سے چند لمحات قبل مقتول کے ورثاء نے قاتل کو معاف کر دیا جس کے بعد گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر نے مقتول کے ورثاء کے وکیل سے ملاقات کرکے ورثاء کی جانب سے عفو درگزر کے عظیم فعل کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ رب کریم آپ کے اس درگزر کا اجر عظیم عطا فرمائے۔

واضح رہے یمنی شہری عبداللہ الموساوی کو اس کے ہم وطن یوسف اوکیش نے قتل کر دیا تھا جس پر عدالت نے قصاص کی سزا دی جسے اپیل کورٹ نے برقرار رکھا۔ سزا پر عمل درآمد سے قبل گورنر ریاض کی جانب سے مصالحتی کمیٹی نے صلح کی کوشش کی مگر وہ اس میں ناکام رہے۔ عین قصاص سے چند لمحات قبل جب قاتل کو میدان قصاص میں لایا گیا تو مقتول کے ورثاء نے اسے معاف کرنے کا اعلان کردیا۔

متعلقہ عنوان :