Live Updates

پی ٹی آئی میں شمولیت ، عامر لیاقت حسین نے نواز شریف کا شکریہ ادا کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 مارچ 2018 11:23

پی ٹی آئی میں شمولیت ، عامر لیاقت حسین نے نواز شریف کا شکریہ ادا کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 مارچ 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں بہت عرصے سے سمجھ نہیں پا رہا تھا مجھے کہ نواز شریف جو مجھے اپنی پارٹی میں لینا چاہ رہے تھے تو میں ان کی پارٹی میں جا کیوں نہیں پا رہا تھا ؟ انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف کے وزیر اعظم بننے سے پہلے ان کے پاس گیا، انہوں نے اپنے ہاتھوں سے بنا ہوا عربی قہوہ پلایا۔

لیکن کل نواز شریف کی بات سن کر میری یہ گُتھی بھی سُلجھ گئی، تھینک یو نواز شریف صاحب آپ نے میری یہ گُتھی سُلجھا دی، میں شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں،جب آپ نے کہا کہ عامر لیاقت جیسے لوگ پی ٹی آئی کے لیے ہی بنے ہیں، تب مجھے جواب مل گیا کہ ہاں ہم جیسے لوگ واقعی پی ٹی آئی کے لیے بنے ہیں، کیونکہ ہم چور اچکے ، غنڈے بدمعاش نہیں ہیں، ہم نے چودہ لوگوں کوقتل نہیں کیا، ہم نے چودہ لوگوں کے قاتل کو نیشنل اسمبلی کا ٹکٹ نہیں دیا۔

(جاری ہے)

ہم نے کرپشن کی نہیں کی، ملک کا پیسہ نہیں لوٹا ، تھینک یو نواز شریف صاحب ہم جیسے لوگ پی ٹی آئی کے لیے ہی بنے ہیں۔ نواز شریف سے ملاقات سے متعلق احسن اقبال کے ٹویٹ پر بات کرتے ہوئے عامر لیاقت نے کہا کہ کمرہ نمبر 419میریٹ ہوٹل میں نواز شریف سے وزیر اعظم بننے سے قبل میری ملاقات ہوئی تھی۔ احسن اقبال کو چاہئیے کہ آپا نثار فاطمہ کی روح کو تکلیف نہ پہنچائیں اور سچ بولیں ، ان کی ماں کی روح تڑپ رہی ہو گی کہ میرا بیٹا جھوٹا نکلا ۔

نواز شریف کی خواہش تھی کہ میں مسلم لیگ ن میں شامل ہو جاؤں، انہوں نے ہمیں ناشتے پر بلایا تھا ۔ اس ملاقات میں سعید مہدی، پرویز رشید، احسن اقبال اور میری اہلیہ موجود تھیں ۔ نواز شریف ہمارے ساتھ بیٹھ کر اطیمنان سے ناشتہ کرتے رہے، اور ناشتے کے بعد اُلٹا ریمورٹ پکڑ کر آواز تیز کر رہے تھے ، جب آواز تیز نہیں ہوئی تو نواز شریف نے کہا کہ ارے ٹی وی کو کیا ہو گیا ، جس پر میں نے ان سے کہا کہ آپ نے ریمورٹ اُلٹا پکڑ رکھا ہے، ریمورٹ سیدھا کر لیں۔

اس پر پرویز رشید نے مجھے کہا کہ آپ نے نواز شریف کو شرمندہ کر دیا ، میں نے پرویز رشید ست کہا کہ اگر آپ جیسے لوگ ان کے ساتھ ہوں گے تو وہ اُلٹے ریمورٹ سے ملک چلائیں گے، اس میں شرمندہ ہونے والی کیا بات ہے؟ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات