Live Updates

عمران خان نے عامر لیاقت کو پارٹی میں کیوں شامل کیا؟اندر کی کہانی سامنے آ گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 21 مارچ 2018 11:22

عمران خان نے عامر لیاقت کو پارٹی میں کیوں شامل کیا؟اندر کی کہانی سامنے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مارچ 2018ء) معروف صحافی نصرت جاوید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان معروف اینکر عامر لیاقت کو اپنی پارٹی میں اس لیے لائے ہیں تا کہ وہ عامر لیاقت کے ذریعے ٹی وی پر اپنا پیغام زیادہ لوگوں تک پہنچا سکیں۔تفصیلات کے طابق معروف صحافی نصرت جاوید کا اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو اپنا پیغام لوگوں تک پہنچانے کے لئے ٹی وی سکرین پر زیادہ لوگ چاہئیے۔

(جاری ہے)

جو ٹی وی پر بیٹھ کر عمران خان کا موقف لوگوں تک پہنچا سکیں۔تو اس لئے عمران خان کے خیال میں ڈاکٹر عامر لیاقت یہ کام بہت اچھے طریقے سے کر سکتے ہیں۔کیونکہ ڈاکٹر عامر لیاقت ریٹنگ کے بادشاہ مانے جاتے ہیں۔نصرت جاوید کا کہنا تھا کہ عمران خان عامر لیاقت کے ذریعے ٹی وی پر کسی بھی شخص کی مناسب انداز میں بے عزتی کر وا سکتے ہیں۔اور عامر لیاقت کے ذریعے کسی کے خلاف فتوے بھی جاری کروا سکتے ہیں۔عمران خان کو اس وقت ایسا بندہ چاہئیے تھا جس میں وہ تما م خوبیاں ہوں جو عامر لیاقت میں ہیں۔نصرت جاوید نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات