وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی سینئیر صحافی کو دھمکی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 مارچ 2018 11:10

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی سینئیر صحافی کو دھمکی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 مارچ 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی عارف نظامی نے بتایا کہ کچھ دنوں پہلے کی بات ہے کہ میں میاں شپہباز شریف کو ملنے گیا ، اس سے پہلے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کلب میں لنچ دیا تھا ۔اور مجھے کہا کہ نظامی صاحب میں نے آپ کے پروگرام میں آنا ہے، جب میں نے دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ میں آپ کا پروگرام بڑے غور سے دیکھتا ہوں، میں سنتا ہوں کہ آپ کیا فرماتے ہیں۔

(جاری ہے)

مجھے لگتا ہے کہ کسی دن آپ کے گھر آ کر آپ سے بات کرنی پڑے گی۔ عارف نظامی نے کہا کہ سعد رفیق نے مجھ سے گلہ کیا یا اس کو آپ دھمکی آمیز گلہ کہہ لیں،اس پر میں کیا کہہ سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے پروگرام میں خواجہ سعد رفیق کو بلاؤں گا ، اگر وہ کہتے ہیں کہ پیرا گون سوسائٹی سے ان کا کوئی تعلق نہیں تو ہمیں ان کا موقف لینا چاہئیے، اگر نواز شریف کا احتساب ہو سکتا ہے تو ان کا کیوں نہیں ہو سکتا؟ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :