مقبوضہ کشمیر، ایک اور بھارتی فوجی نے خو دکشی کرلی

رواں ماہ خود کشی کرنے والے فورسز اہلکاروں کی تعداد 5 ہو گئی

بدھ 21 مارچ 2018 11:10

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع سامبہ میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے خود کشی کر لی ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کے ڈاگ سکارڑ کی168ویں بریگیڈ کے نریش کمار نے ضلع کے علاقے مہیشور میں اپنے کیمپ کے رہائشی کوارٹر میں سروس رائفل سے خود کشی کی۔

(جاری ہے)

خود کشی کرنے والے فوجی کا تعلق بھارتی ریاست راجستھان سے ہے ۔ اس تازہ واقعے سے رواں ماہ مقبوضہ علاقے میںخود کشی کرنے والے بھارتی فورسز اہلکاروں کی تعداد 5ہو گئی جبکہ جنوری 2007سے اب تک399 بھارتی فوجی اور پویس اہلکار علاقے میں خود کشی کر چکے ہیں۔