بھارت نہتے کشمیری مظاہرین سے نمٹنے کیلئے اب ربڑ کی گولیاں استعمال کرے گا

بدھ 21 مارچ 2018 11:10

نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیری مظاہرین پر پیلٹ گن اور آنسو گیس کے اندھادھند استعمال کے بعد اب ربڑ کی گولیاں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ انکشاف داخلہ امور کے وزیر مملکت ہنس راج گنگا رام ائیر نے بھارتی ایوان زیریں لوک سبھا میں اظہا رخیال کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکومت نے مقبوضہ علاقے میں مظاہروں سے نمٹنے کیلئے ربڑ کی گولیاں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر مملکت نے بتایا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے کے دارلحکومت کی سرینگر منتقلی کے بعد پتھرائوسے بچنے کی غرض سے فورسز کیلئے بنکروں کا استعمال بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ واضح رہے کہ مقبوضہ علاقے میں پر امن کشمیری مظاہرین سے نمٹنے کیلئے پیلٹ گن ، پیپر گیس، پاوا شیل اور آنسو گیس جیسے مہلک ہتھیار استعمال کئے جارہے ہیں۔ برس مظاہرین پر پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے سینکڑوں افراد بینائی سے محروم اورعمر بھر کیلئے معذور ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :