سینئر صحافی سید کوثر نقوی کے برادر نسبتی سید تصور شاہ کو خان پور میں سپرد خاک کر دیا گیا

بدھ 21 مارچ 2018 11:00

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) سینئر صحافی سید کوثر نقوی کے برادر نسبتی سید تصور شاہ کو خان پور میں واقع ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی عمر 65 سال تھی۔ سید تصور شاہ مرحوم برین ہیمبرج کے باعث گذشتہ ایک ہفتہ سے ملٹری ہسپتال راولپنڈی میں زیر علاج تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے صاحبزادے سید وجیہہ الحسن، منیجر الائیڈ بینک ترناوہ خان پور سمیت چار بچے سوگوار چھوڑے ہیں۔

مرحوم کی نماز جنازہ میں سابق رکن قومی اسملبی ڈاکٹر راجہ عامر زمان، رکن صوبائی اسمبلی راجہ فیصل زمان، سابق رکن صوبائی اسمبلی سید بیدار شاہ سمیت دیگر منتخب نمائندوں اور سرکاری و بینک افسران سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کی رسم قل خان پور میں ان کی رہائش گاہ میں ادا کی جائے گی۔