پستول صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے 24 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا

بدھ 21 مارچ 2018 11:00

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) پستول صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے 24 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 24 سالہ محمد نعمان ولد جاوید گذشتہ روز پستول صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی۔

(جاری ہے)

تھانہ مانگل میں رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔ نوجوان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ آرمی برن ہال کالج فار بوائز میں پڑھتا تھا۔ ورثاء نے کسی پر دعویداری کرنے کی بجائے وقوعہ حادثاتی قرار دیدیا۔ نوجوان کو گذشتہ روز سیاں دا کٹھہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :