ملک روحیل اعوان کا حلقہ این اے 16 سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

بدھ 21 مارچ 2018 11:00

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کے بعد ایبٹ آباد کے حلقہ این اے 16 سے نوجوان سیاسی شخصیت ملک روحیل اعوان کا کسی بھی سیاسی جماعت کی بجائے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

کوٹھیالہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ملک روحیل اعوان نے کہا کہ انہوں نے جنبہ برادری کے اصرار پر این اے 16 سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حلقہ کے عوام آزمائے ہوئے سیاست دانوں کو دوبارہ موقع نہیں دیں گے۔ جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے عمائدین نے کہا کہ روحیل اعوان نوجوان اور حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے شخص ہیں۔

متعلقہ عنوان :