سرائے نعمت خان میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے گرینڈ مشاورتی جرگہ

بدھ 21 مارچ 2018 11:00

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) ہری پور کی یونین کونسل سرائے نعمت خان کے گرینڈ مشاورتی جرگہ میں ملک یونس اعوان گروپ نے بھی یوسف ایوب خان گروپ میں شمولیت کا گرین سگنل دیدیا، پی کے 50 میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام یوسف ایوب خان اور اکبر ایوب خان کی محنت اور کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز یونین کونسل سرائے نعمت خان کے سابق ناظم ملک محمد یونس اعوان نے بانڈہ منیر خان میں ایک گرینڈ جرگہ منعقد کیا جس میں آئندہ عام انتخابات میں صوبائی و قومی امیدواروں کا ساتھ دینے کا مشورہ کیا گیا۔

مختلف مقررین نے اپنی اپنی رائے دی اور اکثریت لوگوں نے یوسف ایوب خان اور اکبر ایوب خان کی پانچ سالہ کارکردگی کو اعلیٰ ترین قرار دیتے ہوئے اس گروپ کا ساتھ دینے کا مشورہ دیا جس پر عنقریب سابق ناظم ملک محمد یونس اعوان اپنے دھڑے جنبہ سمیت یوسف ایوب خان اور اکبر ایوب خان گروپ میں شمولیت اختیار کریں گے۔

متعلقہ عنوان :