پاکستان میں سالانہ کتنے ارب روپے سگریٹ کے دھوئیں میں اڑا دیئے جاتے ہیں

بدھ 21 مارچ 2018 10:00

پاکستان میں سالانہ کتنے ارب روپے سگریٹ کے دھوئیں میں اڑا دیئے جاتے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) پاکستان میں سالانہ 143.208 ارب روپے سگریٹ کے دھوئیں میں اڑا دیئے جاتے ہیں۔ ’’ورلڈ کانفرنس آن ٹوبیکو‘‘ میں پیش کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تمباکونوشی کے باعث پیدا ہونے والی مختلف بیماریوں سے سالانہ ایک لاکھ 60 ہزار 100 افراد کی موت واقع ہوتی ہے جبکہ ملک میں دس تا چودہ سال کے ایک لاکھ 25 نوجوان اور پندرہ سال یا اس سے زائد عمر کے ایک کروڑ 47 لاکھ 37 ہزار بالغ افراد سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سگریٹ نوشی پر قابو پانے کیلئے حکومتی سطح پر خاطر خواہ اقدامات کئے جا رہے ہیں اور حکومت کی جانب سے سگریٹ کی خوردہ قیمت کے 60 فیصد کے مساوی ٹیکسز نافذ کئے گئے ہیں تاہم عالمی ادارہ صحت کی جانب سے دنیا بھر میں سگریٹ نوشی کے تدارک کیلئے 70 فیصد کے ٹیکسز کے نفاذ کی تجویز پیش کی جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سگریٹ نوشی سے پیدا ہونے والے امراض کی وجہ سے اموات کی شرح میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :