رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں بلوچستان وہیلز لمیٹڈ کے منافع میں 7 فیصد کی کمی

بدھ 21 مارچ 2018 09:20

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں بلوچستان وہیلز لمیٹڈ کے منافع میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) رواں مالی سال 2017-18ء کی پہلی ششماہی ’’ جولائی تا دسمبر‘‘ کے دوران بلوچستان وہیلز لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 7 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2017ء کے دوران کمپنی نے 4 کروڑ 37 لاکھ 73 ہزار روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کا خالص نفع 4 کروڑ 72 لاکھ 56 ہزار روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران کمپنی کا بعداز ٹیکس نفع 7 فیصد تک کم ہو گیا جس سے کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 3.54 روپے کے مقابلہ میں 3.28 روپے فی حصص تک کم ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :