پی ایس ایل تھری کے پلے آف میچ کے دوران لاہور میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا

بدھ 21 مارچ 2018 00:40

لاہور۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) پی ایس ایل تھری کے پلے آف میچ کے دوران لاہور میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا تاہم قذافی سٹیڈیم میں بہتر سہولیات اور گرائونڈ سٹاف کی انتھک کاوشوںکی وجہ سے میچ کا انعقاد ممکن ہوا۔

(جاری ہے)

پشاور اور کوئٹہ کے مابین میچ سے قبل گہرے بادل چھائے اور ہلکی بارش ہوئی تاہم ٹیسٹ سنٹر ہونے کے باعث قذافی سٹیڈیم میں سٹاف نے پچ کوکور کرکے سپر ساپر کی مدد سے گرائونڈ کو خشک کردیا۔

میچ کے آغاز پر پہلے ہی اوور کے دوران بارش نے دوبارہ میچ روک دیاتاہم گرائونڈ سٹاف کی جانفشانی کے باعث آدھے گھنٹے بعد بارش رکتے ہی کھیل دوبارہ شروع ہوگیا۔ لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے شہر میں 12 گھنٹے تک وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔