عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں وزارت اطلاعات و نشریات نے اہم کردار ادا کیا، اطلاعات کے شعبے کا عالمی سطح پر بھی منظر نامہ تبدیل ہوچکا ہے،اطلاعات کے شعبہ میں جدت کو بھی تربیت کے عمل میں شامل کرنا ہے، ثقافت ،تہذیب ،ورثے اور زبان کی ترویج کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ،انفارمیشن افسران ثقافت اور ورثے کے ساتھ رابطے کو تقویت دینے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ،افسران کو ذاتی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہیے،معاشرے میں صبر و تحمل اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔

وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا انفارمیشن سروسز اکیڈمی میں 34ویں بیچ کی سپیشلائزڈ ٹریننگ کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب

بدھ 21 مارچ 2018 00:30

اسلام آباد ۔ 20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات ،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں وزارت اطلاعات و نشریات نے اہم کردار ادا کیا، اطلاعات کے شعبے کا عالمی سطح پر بھی منظر نامہ تبدیل ہوچکا ہے،اطلاعات کے شعبہ میں جدت کو بھی تربیت کے عمل میںشامل کرنا ہے، ثقافت، تہذیب، ورثے اور زبان کی ترویج کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ،انفارمیشن افسران ثقافت اور ورثے کے ساتھ رابطے کو تقویت دینے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ،افسران کو ذاتی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہیے،معاشرے میں صبر و تحمل اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

وہ انفارمیشن سروسز اکیڈمی میں 34ویں بیچ کی سپیشلائزڈ ٹریننگ کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ سیکرٹری اطلاعات و نشریات سردار احمد نواز سکھیرا، ڈی جی ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ ظہور برلاس، ڈی جی انفارمیشن سروسز اکیڈمی، زاہدہ پروین، پی آئی او سلیم بیگ کے علاوہ وزارت اطلاعات و نشریات کے حکام موجود تھے ۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نی34ویں بیچ میں کامیاب ہونے والے انفارمیشن افسران کو مبادکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ان افسران اور انکے والدین کے لئے فخر کا دن ہے ،آج پاس آئوٹ ہونے والے افسران کل سے مختلف اداروں میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انفارمیشن سروسز اکیڈمی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے بہت سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں ،آئی ایس اے میں تربیت کے معیار کو بہتر اور جدید بنایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے شعبے کا عالمی سطح پر بھی منظر نامہ تبدیل ہوچکا ہے ،اس نئے منظر نامے کو بھی ہم نے اپنی تربیت میں شامل کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں اطلاعات کے شعبہ میں بہت جدت آئی ہے ،ہمیں اس جدت سے استفادہ حاصل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن پاکستان میں سب سے زیادہ تجربہ رکھنے والا براڈ کاسٹنگ ادارہ ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ہم اس رفتار سے آگے نہیں بڑھے جس سے بڑھنا چاہیے تھا ۔انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات واحد وزارت ہے جودن رات کام کر کے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر اور حکومت کی پالیسیوں کی ترویج کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ صبر و تحمل اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا کیونکہ اختلاف رائے سننے کو برداشت کرنا کم ہوگیا ہے ،ان رویوں کو تبدیل کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ افسران کو ذاتی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہدی (سی پیک) میں بہت سے مواقع ہیںان سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے محنت اور لگن سے آگے بڑھنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری نئی نسل قومی ورثے ، ثقافت ،زبان سے دور ہوتی جارہی ہے ،ثقافت ،زبان اور روثے کو ہر سطح پر تقویت دی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ انفارمیشن گروپ کے افسران کو اپنے کام پر فخر کرنا ہوگا اور آپ نے اپنے پیشہ وارانہ انداز سے اپنے امور سرانجام دینا ہونگے۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے پاس آئوٹ ہونے والے انفارمیشن افسران میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ۔سیکرٹری اطلاعات ونشریات سردار احمد نواز سکھیرا نے کہا کہ انفارمیشن افسران عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر کرنے ،معاشرے میں عدم برداشت ،انتہا پسندی اور تعصب کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔

انہوں نے کہا کہ انفارمیشن افسران مسلسل مطالعہ جاری رکھیں کیونکہ یہ دور علم پر مبنی معیشت کا دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا بھی بہت اہمیت اختیار کر چکا ہے اس جانب بھی کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ انفارمیشن افسران پاکستان اور پاکستانی قوم کا برداشت کرنے والے معاشرے کے طور پر امیج پیش کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :